کوہلی کو انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنے کا مشورہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
سابق کپتان نے یہ بات بھارتی ٹیم کے مستقبل سے متعلق چھائی بے چینی کے تناظرمیں کی ۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان نے یہ بات بھارتی ٹیم کے مستقبل سے متعلق چھائی بے چینی کے تناظرمیں کی ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: سابق کپتان کپیل دیو نے ویراٹ کوہلی کو مشورہ دیاکہ وہ اپنی انا چھوڑ کر نئے لیڈر کی زیرقیادت کھیلیں۔

کپیل دیو نے کہا کہ کوہلی ابھی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،انھیں بے تحاشا دباؤ کا سامنا ہوگا، انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنیل گاوسکر نے میری زیرقیادت کرکٹ کھیلی اور پھر میں بھی کرشنم اچاری سری کانت اور اظہر الدین کی کپتانی میں ملک کی خدمت کرتے رہا،میری کوئی انا نہیں تھی۔

سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ کوہلی کوبھی اپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔