لائن میں لگواور پیسے کماؤ،برطانوی شہری نے منفردطریقہ ڈھونڈ لیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
برطانوی شہری نے لائن میں لگنے کوروزگارکا ذریعہ بنا لیا:فوٹو:فائل

برطانوی شہری نے لائن میں لگنے کوروزگارکا ذریعہ بنا لیا:فوٹو:فائل

لندن میں بیروزگاری سے پریشان شخص نے پیسے کمانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا۔

لندن کے رہائشی فریڈی بیکٹ مصروف اورامیر لوگوں سے پیسے لے کران کی جگہ لائن میں لگ کرمختلف شوز، فنکشنز اورایونٹس کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔

ایک گھنٹے کے 20 پاؤنڈ لینے والے فریڈی کی ایک دن کی کمائی 160 پاؤنڈز یعنی پاکستانی 38 ہزارروپے سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔

اپنے کام سے خوش فریڈی بیکٹ کا کہنا ہے کہ لندن کا رہائشی ہونے کے ناطے لائن میں لگنے کی عادت تو تھی ہی بس اس عادت کو میں نے کمائی کا ذریعہ بھی بنا ڈالا۔

فریڈی کے مطابق لندن میں گرمیوں کے موسم میں کام عروج پرہوتا ہے اوران کی آمدنی بھی اسی حساب سے بڑھ جاتی ہے۔ بعض مقبول ایونٹس کے لئے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے لیکن جب آمدنی اچھی ہوتو تھکن بھی اترجاتی ہے۔

فریڈی بیکٹ اب اپنا اشتہارسوشل میڈیا پربھی دینے لگے ہیں اوران کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔