لاہورمیں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی، پولیس ۔ فوٹو : ایکسپریس

مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی، پولیس ۔ فوٹو : ایکسپریس

تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم  کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔