خیبرپختون خوا میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی ۔ فوٹو : فائل

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی ۔ فوٹو : فائل

 پشاور: خیبرپختون خوا میں ایک ہی دن میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے۔

خیبرپختون خوا میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے نئے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق 6 پشاور، 6 نوشہرہ، اور 21 مالاکنڈ سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ افراد میں 18 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 60 کے درمیان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔