گلوکار ساحرعلی بگا کی اذان کے احترام میں کنسرٹ روکنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ساحر علی بگا کا نام نیا نہیں فوٹوفائل

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ساحر علی بگا کا نام نیا نہیں فوٹوفائل

معروف گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ساحرعلی بگا کا نام نیا نہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور کمپوزرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ’’تو سلامت وطن‘‘ سمیت کئی ہٹ پاکستانی گانے گائے اور ان کی موسیقی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

حال ہی میں ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں۔ تاہم وہ اچانک گانا گاتے گاتے اذان کے احترام میں رک گئے اور وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی رکنے کے لیے کہا۔

ساحرعلی بگا نے اپنے ساتھ اسٹیج پر موجود اپنی ٹیم کو بھی کہا کہ اذان ہورہی ہے میوزک بند کرو۔ ساحر علی بگا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔