لاہورمیں داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

بچی کی والدہ دربارپرسلام کرنے گئی تھی


ویب ڈیسک January 18, 2022
بچی کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لاہور میں داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا۔بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کربچی کولے گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رداتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے بچی کوبحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے