پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسے ڈیزل سے بھرے جہاز کو نکال لیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
جہازصبح ساڑھے 7  بجے انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں پھنس گیا تھا، ذرائع  ۔ فوٹو فائل

جہازصبح ساڑھے 7 بجے انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں پھنس گیا تھا، ذرائع ۔ فوٹو فائل

 کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسے ڈیزل سے بھرے جہاز”ہائی پروسپیرٹی” کو نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہازصبح ساڑھے 7  بجے انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے پورٹ پر برتھنگ متاثر ہوئی تھی تاہم کوششوں کے بعد اسے نکال لیا گیا۔

واضح رہے کراچی کے ساحل سی ویو میں سمندر کے کنارے ریت میں کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز20 اور 21 جولائی کو ریت میں پھنس گیا تھا جسے واپس گہرے پانی میں دھکیلنے کے لیے بہت کوششیں کی گئیں اور بالآخر 7 ستمبر کو  بحری جہاز کو کھلے سمندر میں بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔