اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردی کا واقعہ تھا اور اس سے سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔ ہمیں ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے۔ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔