- صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ، بھارت کے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت
- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد میں داخل، کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
ٹیلی پرومپٹرکی خرابی نے بھارتی وزیراعظم کا بھانڈہ پھوڑدیا

بھارتی وزیراعظم کا سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا:فوٹو:فائل
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ٹیلی پرومپڑ کی خرابی کے بعد دوران تقریر ہچکچا کر خاموش ہوگئے۔
ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے غیرتحریرشدہ تقریر( فی البدیہہ) کرنے کے دعویٰ کا پول کھل گیا۔ ٹٰیلی پرومپٹرخراب ہوا تو مودی بھی گڑبڑا کرخاموش ہوگئے۔
بھارتی وزیراعظم کی کچھ سمجھ میں نہیں آٰیا توپہلے ادھرادھردیکھا اوراس کے بعد موضوع سے ہٹ کر کچھ اورہی باتیں شروع کردیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا تحریر کے بغیر بات نہ کرپانا سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا۔سوشل میڈیا پربھارتی وزیراعظم کی میمز وائرل ہوگئیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی پیچھے نہیں رہے اورکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا جھوٹ ٹیلی پرومپٹر بھی برداشت نہیں کرسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔