- حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
- اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایمان مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
- امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی
- الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ
- جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز
- انفینکس نوٹ 12 اب میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 کے ساتھ ایکس اسپارک اور دراز پر پری آرڈر کے لیے دستیاب
اداکارہ حبا بخاری اور اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی ہوگئی

حبا اور اریض کے درمیان یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں فوٹوسوشل میڈیا
کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی ہوگئی۔
رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت اداکارہ حبا بخاری نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں حبا اور اریض دولہا دلہن بنے ہوئے گاڑی میں جارہے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان بہت ہی کیوٹ فائٹ ہوجاتی ہے۔
حبا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں میں تمہیں کتنی بری لگتی ہوں؟ جس پر اریض کہتے ہیں اتنی کہ میں نے تم سے شادی کرلی۔ اس کے بعد اریض اپنی نئی نویلی دلہن سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، تاریخ گواہ ہے تم نکاح کے اگلے دن مجھے سے لڑی ہو۔
اریض کے اس شکوے پر حبا غصے سے کہتی ہیں اب یہ بھی بتاؤ کہ میں تم سے کیوں لڑی ہوں۔ اور پھر خود ہی جواب دینے لگتی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے دن تم پورا دن غائب رہے ہو، اپنے دوستوں میں تھے یا پتہ نہیں کہاں تھے مجھے نہیں پتہ۔ لیکن تم پورا دن غائب تھے اور یہ نقصان ہے محبت کی شادی کا۔
تاہم حبا اور اریض کے درمیان یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں تھی بلکہ بہت کیوٹ فائٹ تھی اور اس لڑائی میں دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت صاف صاف جھلک رہی تھی۔
ویڈیو میں اریض احمد اپنی اہلیہ حبا سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب میں تم سے پہلی بار ملا تھا مجھے تمہاری اس وقت کی ایک ایک بات یاد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔