امید ہے ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا، سرفراز احمد

اسپورٹس رپورٹر  منگل 18 جنوری 2022
ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑی کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، سرفراز احمد - فوٹو:فائل

ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑی کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، سرفراز احمد - فوٹو:فائل

 کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چیمپیئن بھی بنوائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، میں بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔