- لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
- ن لیگ کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
منی بجٹ کے اثرات، موبائل صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر کتنا بیلنس ملے گا؟

منی بجٹ کے بعد ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 15 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے۔ (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: منی بجٹ کی منظوری کے بعد موبائل ریچارج ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ہر 100 روپے کے ری چارج پر صارف کو 27 روپے 80 پیسے ٹیکسز اور دیگر مد میں ادا کرنا ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظوری اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب منی بجٹ کے اثرات مہنگائی کی صورت میں سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
منی بجٹ کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب موبائل فون صارفین کو کمپنیوں کی جانب سے اضافہ شدہ کٹوتیوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: منی بجٹ نافذ؛ دودھ، گھی، موبائل، مرچ، نمک، گاڑیاں و گوشت سمیت 150 اشیا مزید مہنگی
موبائل صارفین کو موصول ہونے والی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں کئے جانے والے اضافے کے بعد صارفین کے پری پیڈ کارڈ پر دس کی بجائے پندرہ فیصد ایڈوانس ٹیکس کٹوتی ہوگی۔
منی بجٹ کے بعد صارفین کو ہر 100 روپے کے ریچارج پر 3.9 روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید ادا کرنا ہوں گے، ٹیکس کٹوتیوں کے بعد 100 روپے کے ری چارج پر صارف کو 76.10 روپے کی بجائے 72.20 روپے کا بیلنس موصول ہوگا کیونکہ ٹیکسز اور دیگر مد میں مجموعی طور پر 27 روپے 80 پیسے کٹوتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
اسی طرح ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں 9.10 روپے کی بجائے 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جبکہ جی ایس ٹی 14.80 روپے پر رہے گا۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
بعد ازاں پندرہ جنوری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت فنانس (سپلیمنٹری) بل 2022 کی منظوری دی جس کے بعد یہ بل نافذ العمل ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔