پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبریں جعلی ہیں، این سی او سی

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، این سی او سی - فوٹو:فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، این سی او سی - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے اومیکرون کے باعث پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبرگردش کر رہی ہے۔

این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکائونٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔