- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
- حسن شیخ محمد صومالیہ کے نئے صدر منتخب
شوگر کے مرض میں پاؤں کا زخم، علاج سالوں میں نہیں اب دنوں میں ممکن
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/01/2272871-untitledcopy-1642519632-382-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
شوگر کے 15 فیصد مریضوں کو پاؤں میں زخم ہونے کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیفیت کو طبی اصطلاح میں (diabtic foot ulcer) کہا جاتا ہے۔ ان زخموں کا کامل علاج طویل عرصے پر محیط ہوتا ہے اور اس کے بعد بھی دوبارہ انفیکشن کا خطرہ باقی رہتا ہے۔ یہ زخم 70 فیصد کیسز میں عضو کو کاٹنے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔
تاہم بھارتی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے ذریعے شوگر کی وجہ سے پاؤں کے زخموں کو دنوں میں مندمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارت کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے مائیکروبائیولوجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کی ٹیم نے روایتی طریقہ علاج جس میں اینٹی بائیٹوکس شامل ہوتی ہیں کو چھوڑ کر متبادل طریقہ علاج اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس پر مشتمل علاج میں سالوں لگ سکتے ہیں جبکہ اس میں انفیکشن کے دوبارہ ہونے کے چانسز بھی کئی گنا زیادہ ہیں۔
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ bacteriophage therapy جس میں وائرسز کی مدد سے انفیکشن کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریاؤں کا جدید حل ہے۔
ماہرین نے بیکٹیریوفیج تھیراپی کا تجربہ ایسے ہی مریضوں پر کیا اور نتائج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے نیشنل سینٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن میں شائع کروائے۔
تحقیق میں ایسے 20 مریضوں کو چُنا گیا جو 6 ہفتوں سے شوگر کی وجہ سے پاؤں کے غیر مندمل زخم میں مبتلا تھے۔ تھیراپی کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ زخم چند ہی ہفتوں میں مندمل ہوگیا اور زخم شدہ کھال پہلے جیسی نارمل حالت میں آگئی۔
ایک اور تحقیق میں 48 مریضوں کو چُنا گیا جن کا زخم 6 ہفتوں سے ٹھیک نہیں ہوا تھا اور وہ زخم کے روایتی علاج و احتیاط جاری رکھے ہوئے تھے۔ ان میں بھی بیکٹیریوفیج تھیراپی کے فوری اثرات کا مشاہدہ کیا گیا اور زخم مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا۔
تحقیق بتاتی ہے کہ یہ طریقہ علاج، شوگر کا مرض ہو یا نہ ہو، دونوں حالتوں میں موثر ہے۔ تاہم شوگر کے مریضوں میں زخم مندمل ہونے میں تھوڑا زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔