شاہد آفریدی کا فلاحی کاموں کے لیے افغانستان جانے کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 18 جنوری 2022
میں افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کا منتظر ہوں، شاہد آفریدی - فوٹو:فائل

میں افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کا منتظر ہوں، شاہد آفریدی - فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان جانے کا اعلان کردیا ہے۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ فلاحی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں سرکردہ  ’شاہد خان آفریدی فاونڈیشن‘ افغانستان میں بھی خدمات انجام دینا چاہتی ہے، اس حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے رابطے پر فاؤنڈیشن نے مثبت جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کا منتظر ہوں اور اس حوالے سے پاکستان میں افغان سفارت خانے سے رابطے میں ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح افغانستان میں بھی فلاحی کاموں میں شرکت کروں تاکہ وہاں کے بھی غریب اور نادار لوگوں کے دکھ اور تکالیف کا مداوا ہو سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔