فیس بک پر دوستی کر کے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والا ڈکیت گروپ پکڑا گیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
پولیس نے ملزمان سے 4 ٹی ٹی پسٹل، چھینے ہوئے 32 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی - فوٹو:فائل

پولیس نے ملزمان سے 4 ٹی ٹی پسٹل، چھینے ہوئے 32 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی - فوٹو:فائل

 کراچی: پولیس نے فیس بک کے ذریعے سادہ لوح افراد سے دوستی کر کے انہیں لوٹنے والے ڈکیت گروپ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بریگیڈ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نیو پریڈی اسٹریٹ پارکنگ پلازہ کے قریب ڈکیت گروپ موجود ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان فیضان، نورحسن، سمیر اور حسین کو گرفتار کرکے 4 ٹی ٹی پسٹل، چھیننے ہوئے 32 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 20 مقدمات درج ہیں، ملزمان عادی جرائم پیشہ عناصر ہے، ملزمان فیس بک کے ذریعے سادہ لوح افراد سے دوستی کرتے تھے پھر ان سے ملنے کے بہانے ان کے گھر جاتے، وہاں جاکر واردات  کرتے تھے اور واردات کے بعد متاثرہ شخص کو فیس بک سے بلاک کردیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی عرصے سے وارداتیں کر رہے تھے اور دوسرے علاقوں میں جاکر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔