- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
ایف آئی اے کا کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ملک بھر سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان ميں کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کی فہرستيں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ملوث ایک کمپنی کو ایف آئی اے کا نوٹس
ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹوکرنسی اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنےوالی سائٹس کے خلاف پی ٹی اے بھیجے گئے مراسلے میں 1600 اُن ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا لین دین جاری ہے۔
ایف آئی اے نے پی ٹی اے سے ان ویب سائٹس کو بند کرنے کی سفارش کی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے بھی پی ٹی اے سے مدد مانگی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے خط میں لکھا کہ کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی فراڈ ميں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا غبن ہوچکا ہے، اسٹيٹ بينک نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان ميں غير قانونی قرار دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ
دوسری جانب ايف آئی اے سائبرکرائم نے کرپٹوکرنسی اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔