شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
ہلاک دہشت گرد فورسز کیخلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے - فوٹو:فائل

ہلاک دہشت گرد فورسز کیخلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے - فوٹو:فائل

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع تھل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں غیور اور بہاؤ الدین شامل ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔