- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش
اسلام آباد: ٹی وی پر آنے والے ناشائستہ اشتہارات کی بندش کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے رُکن مولانا جمال الدین خان نے ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے امتناع کا بل 2022ء پیش کیا۔
بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی وی اشتہارات اور دیگر اقسام کے اشتہارات میں ناشائشہ روپ میں خواتین کو دکھائے جانے پر پابندی لگائی جائے۔
مولانا جمال الدین خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ایسے اشتہارات چلتے ہیں جنہیں دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں ایسے اشتہارات چل سکتے ہیں؟
وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ ابھی ریاست مدینہ بنی نہیں ہے، ابھی ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بل کی حمایت کرتے ہیں۔
بعد ازاں اسپیکر نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔