نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم سوسائٹی کا سابق اعزازی سیکریٹری گرفتار

کورٹ رپورٹر  بدھ 19 جنوری 2022
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو نسلہ ٹاور کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس نے سندھی مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی کے گرفتار سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوسائٹی اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا۔ ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم سے تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔