گاڑی ڈوبے پروا نہیں لیکن  سیلفی ضروری

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
سیلفی کی شوقین لڑکی سیلفی لینے کے بعد ہی لوگوں کی طرف متوجہ ہوئی:فوٹو:سوشل میڈیا

سیلفی کی شوقین لڑکی سیلفی لینے کے بعد ہی لوگوں کی طرف متوجہ ہوئی:فوٹو:سوشل میڈیا

اوٹاوا: شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اورجب بات سیلفی کے شوق کی ہو تو لوگ بعض اوقات اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتے۔

دریا کے برفیلے پانی میں ڈوبتی گاڑی کے کنارے پرکھڑی سیلفی بناتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں ایک گاڑی دریا کے برفیلے پانی میں تقریبا ڈوب چکی ہے لیکن گاڑی کی ڈرائیورلڑکی برفیلے پانی میں ڈوب کرمرنے سے بچنے کے بجائے سکون سے کھڑی سیلفی بنا رہی ہے۔

ارگرد موجود لوگوں نے شوربھی مچایا لیکن لڑکی نے اس وقت تک دھیان نہیں دیا جب تک سیلفی بنا نہیں لی۔

گاڑی کو ڈوبتے دیکھ کر لوگ لڑکی کی مدد کوآئے گاڑی مکمل طورپرڈوبنے سے پہلے لڑکی کوگاڑی سے اترنے کے لئے بائیک فراہم کی۔سوشل میڈیا پرکچھ لوگو ں نے لڑکی کوسراہا تو کچھ نے اسے لاپرواہی قراردے کر تنقید کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔