- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
عالیہ بھٹ والد کے بجائے والدہ کی فلم میں کام کریں گی
والدہ سے فلم کے متعلق گفتگو ہوئی ہے ،والدکواتناعلم نہیں تھا کہ کس کلاس میں پڑھتی ہوں مگراب میرے متعلق سب جانتے ہیں،عالیہ۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو اپنے والد مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی کسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں مگر ان کی یہ خواہش مستقبل قریب میں پوری ہوتی نظر نہیں آرہی تاہم اطلاعات ہیں عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے اس کے لیے ایک اسکرپٹ تیار کرلیا ہے ۔
عالیہ بھٹ جو ان دنوں کئی فلموں میں مصروف ہیں کے متعلق سوال پیدا ہوگیا ہے کہ کیا ان کے پاس اپنی والدہ کی فلم میں کام کرنے کے لیے وقت ہے اس سلسلہ میں سونی رازدان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عالیہ کے متعلق کوئی شکایت نہیں کریں گی بلکہ اسے فلم کی ہدایات دینے کے لیے مناسب کا انتظار کریں گی ۔ واضح رہے کہ سونی رازدان کا اپنی بیٹی کے کیرئیر کو بنانے میں بہت بڑا کردار ہے نے جب عالیہ 9برس کی تھی جان لیا تھا کہ وہ ایک اداکارہ کے طور پر اپنا مستقبل بنانا چاہتی ہے۔ اور اس وقت عالیہ نے فلم ’’اسٹوڈنٹس آف دی ائیر‘‘ میں اداکارہ پریتی زنٹا کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرکے بطور اداکارہ اپنا کیرئیر شروع کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر عالیہ نے کہا ہے کہ اس کی اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے متعلق گفتگو ہوئی ہے اور وہ اس فلم میں مجھے ہدایت دینا چاہتی ہیں تاہم اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنیوالی فلم ہائی وے کی تشہری میں مصروف ہیں جب کہ اس کی رواں برس کے دوران ہی ایک اور فلم ’’2اسٹیٹس‘‘ جس میں اداکارہ ارجن کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ں بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے ۔ اس فلم کے متعلق عالیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پنجابی لڑکے اور تامل لڑکی کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جس میں پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں اوراس کردار کو ادا کرنے کے لیے میں نے تامل زبان سیکھ لی ہے کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ فلم میں میری آواز کو ڈب کیا جائے ۔واضح رہے کہ وہ فلم میں صرف اپنے والدین سے تامل میں گفتگو کرتے نظر آئیں گی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ تامل ایک مشکل زبان ہے مگر میں اسے زبان میں روانی سے گفتگو کرنے کے لیے بہت محنت کررہی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں عالیہ نے کہا کہ جب میں اسکول میں تعلیم حاصل کررہی تھی تو میرے والد کو اس بات کا بھی علم نہیں تھا کہ میں کس کلاس میں ہوں کیونکہ وہ اس چیز میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔اب میں فلموں میں کام کررہی ہوں تو وہ اکثر مجھ سے فلموں کے متعلق گفتگو کرتے ہیں انھیں یہ علم ہوتا ہے کہ میں کیا کررہی ہوں اور کس راستے پر جارہی ہوں۔ کس جگہ فلم کی شوٹنگ یا پروموشن میں مصروف ہوں ان کی اس آگاہی سے مجھے ایک تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مہیش بھٹ مجھے پیشہ وارانہ امور کے سلسلہ میں بھی مشورے دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب میں کامیاب ہوتی ہوںتو یہ سوچوں کہ آگے کیا ہوگا اور جب ناکامی ہو تو اس وقت کو سوچو جب انڈسٹری میں آئیں تھی ۔ اپنے والد کی پروڈکشن کمپنی وشیش فلمزکی طرف سے کسی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کے سوال پر عالیہ نے بتایا کہ مجھے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش نہیں کی گئی مگر میں جانتی ہوں کہ انھیں مناسب وقت اور کسی بہتر اسکرپٹ کے انتظار میں ہیں ۔
میرے لیے اپنے والد کی پروڈکشن میں کام کرنا بہت بڑی کامیابی ہوگی اور میں اسکا انتظار کررہی ہوں کرن جوہر اوران کی دھرما پروڈکشن کمپنی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کرن جوہر کو فنی زندگی میں اپنا استاد مانتی ہوں اور جب میں مجھے کسی فلم کی آفر ہوتی ہے تو میں ان سے مشورہ ضرور کرتی ہوں اور وہ بھی مجھے فلم میں کام کرنے کے متعلق کچھ نہ کچھ ضرور بتاتے ہیں۔ میرے پاس اس وقت دھرما کمپنی کی تین فلموں ہیں اورمیں اگلے پانچ سال تک اس کمپنی کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم ہائی وے جسے رواں ماہ کی 21تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے کا گزشتہ دنوں 64 ویں برلن فلم فیسٹیول میںپریمیئر ہوا اس موقع پر عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کے ہیرو رندیپ ہوڈا اور ہدایتکار امتیاز علی بھی موجود تھے۔ عالیہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں کئی ایسے مواقع پیدا ہوجاتے ہیں جن پر آپ سنجیدگی سے غور کرنا پڑتا ہے اور اس فلم میں ایسے ہیں واقعات کو دکھایا گیاہے ۔ فلم کی شوٹنگ کے د وران کئی ایسے لمحات آئے جن میں اسی طرح خوش ہوئی جس طرح اپنی پہلی فلم میں کام کرنے پر تھی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔