سوات مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز. فوٹو:فائل

زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز. فوٹو:فائل

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے  بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر  زمیں گہرائی 120 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔