16 سال قبل انتقال کرنے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج

محمد ہارون  بدھ 19 جنوری 2022
عدالت نے تھانہ موترہ پولیس سیالکوٹ سے جواب طلب کرلیا . فوٹو : فائل

عدالت نے تھانہ موترہ پولیس سیالکوٹ سے جواب طلب کرلیا . فوٹو : فائل

 لاہور: پنجاب پولیس نے 16 سال قبل وفات پانیوالی خاتون فہمیدہ ارشد کی مدعیت میں جان سے مارنے اور زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کر لیا، عدالت نے تھانہ موترہ پولیس سیالکوٹ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال قبل وفات پانیوالی خاتون فہمیدہ ارشد کی مدعیت میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ملزم چوہدری اکبر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مردہ خاتون فہمیدہ ارشد کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج پر اظہار حیرانگی کیا، عدالت نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ تھانہ موترہ سیالکوٹ پولیس نے ملزم چوہدری اکبر کے خلاف زمین پر قبضہ جان سے مارنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

تھانہ موترہ پولیس نے یہ مقدمہ 31 دسمبر 2021 کو درج کیا جس کے متن کے مطابق ملزمان نے مدعیہ فہمیدہ ارشد کو جان سے مارنے زمین پر قبضے کی کوشش کی، میں پاکستان میں اکیلی ہوں جب کہ شوہر بچے بیرون ملک مقیم ہیں۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ خاتون 16 سال قبل وفات پاچکی ہے، پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا، درخواست گزار کی استدعا تھی کہ عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔