اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں بھی چند ضروری ترامیم درکار ہیں۔، سیکرٹری الیکشن کمیشن. فوٹو:فائل

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں بھی چند ضروری ترامیم درکار ہیں۔، سیکرٹری الیکشن کمیشن. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت الیکشن کمیشن کورولز فراہم نہیں کئے گئے، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دی، اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بریف کیا گیا۔ اور بتایا گیا کہ وفاقی داراحکومت اسلام آباد، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت الیکشن کمیشن کورولز فراہم نہیں کئے گئے، اس کی وجہ سے اسلام آباد میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں بھی چند ضروری ترامیم درکار ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات رولز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ اگلے ہفتہ چیف کمشنر اسلام آباد اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو بلایا جائے تاکہ وہ رولز اور ضروری ترامیم کی بروقت فراہمی کویقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ڈیٹا سنٹر کی تعمیر اور پرنٹنگ فیلسٹی کی تکمیل کےبارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی الیکشن کمشنر انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے مرحلے میں لوگوں کو مکمل آگاہی اور معاونت فراہم کریں، اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عام انتخابات 2023 سے پہلے تمام اہل ووٹران کے ووٹ کا اندارج ہو چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔