شاہ رخ خان کی 4 ماہ بعد انسٹاگرام پر واپسی پر مداح خوش

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
شاہ رخ خان بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد انسٹاگرام سے غائب رہے - فوٹو:فائل

شاہ رخ خان بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد انسٹاگرام سے غائب رہے - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری اور بعد میں رہائی کے چار ماہ بعد انسٹاگرام پر واپس آگئے۔

شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اشتہار پوسٹ کیا ہے جس میں اداکار کو ان کی اہلیہ گوری خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان کی انسٹاگرام پر واپسی نے مداحوں خوش کردیا۔ مداح اداکار کی پوسٹ پر انہیں انسٹاگرام پر واپسی پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ پوجا شرما نے کہا کہ ’ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘

اداکار نے 19 ستمبر 2021ء کو انسٹاگرام پر آخری پوسٹ کی تھی۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 3 اکتوبر 2021ء کو کروز شپ پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اداکار نے بیٹے کی ضمانت پر رہائی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آریان خان 28 اکتوبر سے ضمانت پر رہا ہیں تاہم انہیں بیرون ملک سفر نہ کرنے سمیت متعدد پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔