- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
- میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
- پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ
- ایک ہاتھ سے محروم مسلمان خاتون نے 1200 فٹ بلند دیوار عبور کرلی
- کورونا کا دنیا سے ابھی یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا، عالمی ادارہ صحت
- گدلا سوئمنگ پول پیٹ کی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے، ماہرین
- وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو آنے دیں، گرفتار نہ کریں، مریم نواز
- ترکی نے شام میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان کردیا
فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا سرینا عیسیٰ کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا اعلان

سرینا عیسی نے اپنے خط میں پس پردہ مقاصد کے لیے بے بنیاد الزام عائد کیے، اعلامیہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرینا عیسی کی جانب سے مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو خط لکھا گیا جس میں انہوں نے حکومتی شخصیات پر الزامات عائد کیے۔
وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور مشیر داخلہ نے سرینا عیسیٰ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں لکھا کہ سرینا عیسی نے اپنے خط میں پس پردہ مقاصد کے لیے بے بنیاد الزام عائد کیے، اس قسم کے سنسنی خیر الزامات کو بہت برداشت کرلیا، اب سرینا عیسی اور ان کے پیچھے موجود عناصر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں: جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرینا عیسی اور دیگر عناصر کو الزامات کی بنیاد پر عدالت میں لے کر جائیں گے۔
وزیرقانون اور مشیر برائے احتساب کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں سرینا عیسی اور پس پردہ عناصر کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
حکومتی شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ ’سرینا عیسیٰ کے خط کا مقصد کسی بھی زیر التواء کیس یا مستقبل کی قانونی چارہ جوئی میں فائدہ اٹھانا اور احتساب سے بچنا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز کی اہلیہ سرینا عیسی کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے ایک خاتون کے غیر سنجیدہ الزامات کو کافی حد تک برداشت کیا ہے، اب خاتون اور اُن کے پیچھے موجود لوگوں کو خرابیوں سے روکنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔