ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج ارسال کرنے پر بینظیربھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 جنوری 2022
حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کو غیر اخلاقی میسیجز بھیجنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق شکایت لیاری کی ایم پی اے شازیہ کریم کی جانب سے بھیجی گئی ہے،شکایت کے ساتھ موبائل کے اسکرین شارٹس بھی بھیجے گئے ہیں،وی سی پرغیر اخلاقی میسج بھیجنے کا الزام ہے۔

شازیہ کریم کو بدھ کی شام 4 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم میں بیان پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم آمادگی کے باوجود وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر نہیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔