بیوی بچوں کو قتل کرنے والے شخص کو 4 مرتبہ سزائے موت

کورٹ رپورٹر  جمعرات 20 جنوری 2022
عدالت نے2ملزموں کوشک کا فائدہ دے کربری کردیا:فوٹو:فائل

عدالت نے2ملزموں کوشک کا فائدہ دے کربری کردیا:فوٹو:فائل

 کراچی: بیوی اوربچوں کو قتل کرنے والے شخص کو4 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی اوربچوں کو قتل کرنے کے مجرم منان عرف بنگالی کو چارمرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی۔ مجرم پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔

عدالت نے2 ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ مجرم منان کے خلاف اس کی مقتولہ بیوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم منان نے 2017 میں اپنی دوسری بیوی اور3 کم سن بچوں کو قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔