سری لنکن شہری قتل کیس میں 7 مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد

حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد

گوجرانوالا: سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی پولیس تفتیش میں سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کر لیا گیا۔

ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا پر قینچی سے وار کیے۔ حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا

پولیس کے مطابق ملزم حافظ تیمور نے اینٹ کا بنا بلاک پریانتھا پر مارا تھا۔ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی۔  آگ لگانے کیلیے جو لائٹر استعمال ہوا وہ بھی برآمد ہو گیا ہے۔ ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا تھا۔

ملزم عبد الصبور بٹ نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلیے اکسایا تھا۔ ساتوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزمان نے زیر دفعہ 164 کے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ سات ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر انھیں گوجرانوالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ کیس کے سات ملزمان کو جیل میں اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔