بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا—فائل فوٹو

قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا—فائل فوٹو

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

واضح رہے کہ ایک روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔