لائبیریا کے چرچ میں ڈکیتوں کا حملہ؛ بھگدڑ مچنے سے 23 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا—فائل فوٹو

واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا—فائل فوٹو

مغربی افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کی دعائیہ تقریب کے دوران ڈکیتوں کے حملے میں بھگدڑ مچنے سے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ واقعہ بدھ اور جمعرات کے درمیان رات کو پیش آیا۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: امریکا؛ میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ سے 8 افراد کچل کر ہلاک

تقریب میں شریک ایک رہائشی نے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکیتی کی کوشش میں ہجوم پر حملہ کیا۔

موریاس نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے ایک گروپ کو کٹ گلاسز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ہجوم کی جانب آتے دیکھا، دوڑنے کے دوران کچھ لوگ گر گئے۔

خیال رہے کہ لائبیرین اسٹریٹ گینگز کے گروہ جو زوگوس کے نام سے مشہور ہیں، عام طور پر چاقو اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے ڈکیتی کرتے ہیں۔

پولیس کے ترجمان موسی کارٹر نے واقعے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ صدر جارج ویہ نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ لائبیرین ریڈ کراس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کو متاثرین کی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔