نسلہ ٹاور کیس: سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 21 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
07-2006ء میں نسلہ ٹاور کے مالک کو 264 اسکوائر يارڈ کی اضافی زمین دی گئی، ایف آئی آر - فوٹو:فائل

07-2006ء میں نسلہ ٹاور کے مالک کو 264 اسکوائر يارڈ کی اضافی زمین دی گئی، ایف آئی آر - فوٹو:فائل

 کراچی: اینٹی کرپشن سندھ نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 21 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج درج کرلیا جس میں سابق ڈی جی منظور قادر کاکا سمیت ایس بی سی اے ماسٹر پلان سابق مختیار کار، سندھی مسلم سوسائٹی، بلڈرز اور دیگر 21 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 07-2006ء میں نسلہ ٹاور کے مالک کو 264 اسکوائر يارڈ کی اضافی زمین دی گئی۔ مختيار کار جمشيد ٹاؤن خير محمد ڈاہری نے غير قانونی انٹری دخل کی، 2010ء میں 77 اسکوائر یارڈ  کا مزید اضافی پلاٹ دے کر زمین کو رہائشی سے غیر قانونی کمرشل کیا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کے سابق ڈائریکٹر اشکار داوڑ، ڈائریکٹر علی مہدی کاضمی، ڈائریکٹر جمشید ٹاون صفدر مگسی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان قیصر بھی مقدمے میں شامل ہیں اور منظور قادر کاکا ملک سے باہر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔