کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
عمرہ پابندی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں، فوٹو: فائل

عمرہ پابندی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر میں عمرہ سیزن پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلیے راستے مخصوص

وزارت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ابھی تک عمرہ ادائیگی اور مسجدالحرام و مسجد نبوی میں زائرین یا نمازیوں کی آمد پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے بھی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز مقرر کی گئیں ہیں، جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

جنرل پریزیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ زائرین اور نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔