- حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
- اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایمان مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
- امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی
- الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ
- جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز
- انفینکس نوٹ 12 اب میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 کے ساتھ ایکس اسپارک اور دراز پر پری آرڈر کے لیے دستیاب
کراچی پورٹ پر بحری جہاز تکنیکی خرابی کے باعث پھنس گیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/01/2273774-untitledcopy-1642694725-659-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کراچی کی بندرگاہ پر آنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز اسٹیئرنگ ویل میں خرابی کے باعث بے قابو ہوکر کم گہرے پانی میں پھنس گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر MSC Emily II نامی کنٹینر بردار بحری جہاز اسٹیئرنگ ویل میں خرابی کے باعث کم گہرے پانی میں پھنس چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم لہروں کی مطلوبہ اونچائی نہ ہونے اور وزن لدا ہونے کی وجہ سے جہاز کو بندرگاہ میں نہیں لایا جاسکا ہے اور ٹگ بوٹس کے ذریعے ہولڈ کرکے کھڑا کردیا گیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ افریقی ملک لائبیریا کی شپنگ لائن کا جہاز جو بھارت کی مندرا بندرگاہ سے کراچی آرہا تھا اسٹیئرنگ ویل فیل ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہوگیا۔ کے پی ٹی کے ٹگ بوٹس نے جہاز کو نکالنے اور دوبارہ گہرے پانی میں لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جہاز پھنسنے کے باوجود کراچی پورٹ کا چینل (داخلی خارجی گزرگاہ) کھلی ہے اور جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
آپریشن میں حصہ لینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی اطلاع 12:44 پر ملی۔ جہاز چائنا پورٹ کی دیوار کے ساتھ کیماڑی آئل پیئر سے قریب میری ٹائم سیکیوریٹی ایجنسی کی چیک پوسٹ کے پاس پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے دن میں کی جانے والی فوری کوششیں رات تک موخر کردی گئی ہیں اور اب اگلی کوشش جمعرات کی نصف شب کو کی جائیگی جس کا آغاز 10:30 پر کیا جائے گا۔
نصف شب کے قریب لہروں کی اونچائی 3 میٹر کے لگ بھگ ہوگی جب تک 2 ٹگ بوٹس رسیوں کی مدد سے جہاز کو لہروں پر بہنے سے روکے رکھیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔