چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو عہدے سے مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
وفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کا استعفیٰ منظور کرلیا - فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کا استعفیٰ منظور کرلیا - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ان کی جگہ سلیم احمد کو نجکاری کمیشن کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

محمد میاں سومرو کا استعفیٰ سلیم احمد کے بطور چیئرمین نجکاری کمیشن چارج سنبھالنے سے مؤثر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔