- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان
- سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
- جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی
- بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا
- شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے معیشت کو 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، معاشی ماہرین
- داعش کا سربراہ ترکی میں گرفتار
- لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار
- ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئی ایم ایف کے سامنے پیٹرول و بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ڈٹ جانا چاہیے، رضاربانی
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع
- پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
- تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
- گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان
- پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ
فیس بک اورانسٹاگرام کی این ایف ٹی کی تیاری اور فروخت میں دلچسپی

فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کی نمائش، ڈسپلے اور خریدوفروخت پر غورشروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: انسٹاگرام اورفیس بک کی مرکزی تنظیم میٹا کےمتعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف این ایف ٹی کو فروغ دینے کا منصوبہ بنارہی ہیں بلکہ وہ اس کی تیاری، نمائش(شوکیسنگ) اور خریدوفروخت کو بھی ممکن بنائیں گی۔
سب سے پہلے اس کی خبر فائنینشل ٹائمزنے دی ہےجس کے مطابق اگرچہ یہ ابتدائی اعلان ہے جس کے بعد خود میٹا اسے ترک بھی کرسکتی ہے۔ لیکن دعوے کے مطابق پہلے مرحلے پرانسٹاگرام کے صارفین اپنی پروفائل تصویر پر این ایف ٹی پوسٹ کرسکیں گے اور یوزر بھی نئے این ایف ٹی بناسکیں گے۔ اگلے مرحلے میں این ایف ٹی کی خریدوفروخت کی سہولیات مارکیٹ پلیس کی صورت میں دی جائیں گی۔
اس سے قبل دسمبر میں بھی انسٹاگرامر کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس پر این ایف ٹی اور ڈجیٹل مصنوعات کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔
گزشتہ برس ہم نے نان فنجیبل ٹوکن یا این ایف ٹی میں تیزی دیکھی اور لوگوں نے اس کی خریدوفروخت سے لاکھوں کروڑوں ڈالر بنائے ہیں۔ انسٹاگرام سے ایک ہفتے قبل ٹویٹر نے بھی این ایف ٹی کو بطورڈسپلے تصویر لگانے کا آپشن پیش کیا تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس جانب غور کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔