اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ؛ 15 ججز کورونا کا شکار

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جنوری 2022
کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں فوٹوفائل

کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں فوٹوفائل

اسلام آباد: ضلع کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کردی گئیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں، عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا، عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔