ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میبلورن میں کھیلاجائے گا۔


Sports Reporter January 21, 2022
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میبلورن میں کھیلاجائے گا۔

BUENOS AIRES: آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میبلورن میں کھیلاجائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آٹھواں ایڈیشن سولہ اکتوبر سےشروع ہوگا، آسٹریلیا کے سات شہر ایڈیلیڈ، برسبین،جیلونگ،ہوبارٹ،سڈنی،میلبورن اور پرتھ ان سنسنی خیز میچوں کی میزبانی کریں گے۔

سولہ ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر پینتالیس میچز ہوں گے۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دوکوالیفائرٹیمیں بھی شامل ہیں۔سیمی فائنلز ایڈیلیڈ اور سڈنی میں رکھے گئےہیں جبکہ فائنل تیرہ نومبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں