- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی
- پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا
کیا عائزہ خان نے بیٹا گود لیا ہے؟

عائزہ خان اور دانش تیمور کے دو بچے ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے فوٹوسوشل میڈیا
کراچی: عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے ریان کو گود لینے سے متعلق وضاحت دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
پاکستانی ڈراموں کی مشہور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے دو بچے ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔ عائزہ اور دانش اپنے دونوں بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
عائزہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کئی دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
جب عائزہ سے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو عائزہ خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے ریان سے متعلق ایک افواہ سوشل میڈیا پر پھیلی تھی کہ ریان ان کا سگا بیٹا نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے گود لیا ہے۔
عائزہ خان نے بتایا کہ اس افواہ کے بارے میں جان کر انہیں بہت برا لگا تھا۔ تاہم عائزہ نے اس افواہ کے پھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں حاملہ تھی تو کسی کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی کیونکہ میں نے کسی کوبتایا ہی نہیں تھا اسلیے سب لوگوں کو لگتا تھا کہ ہم نے ریان کو گود لیا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔