- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان
- سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
- جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی
- بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا
- شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے معیشت کو 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، معاشی ماہرین
- داعش کا سربراہ ترکی میں گرفتار
- لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار
- ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئی ایم ایف کے سامنے پیٹرول و بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ڈٹ جانا چاہیے، رضاربانی
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع
- پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
- تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
- گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان
- پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ
افغانستان کو بعض اشیا پاکستانی کرنسی میں برآمد کی جائیں گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی

کمیٹی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی (فائل فوٹو)
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو بعض پاکستانی اشیا پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں داسو پن بجلی منصوبے کے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی ملازمین کیلئے 11 کروڑ 6 لاکھ ڈالرز ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کی جانے والی رقم ہلاک شدگان کے لواحقین کو دی جائے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور افغانستان کو بعض پاکستانی اشیاء مقامی کرنسی میں برآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کیلئے چینی، چاول، مچھلی اور گوشت سمیت مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، برآمد کی جانے والی اشیاء میں پھل، سبزیاں، سیمنٹ، نمک اور خشک میوہ جات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یوریا کھاد فیکٹریوں کو مارچ تک 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکے حساب گیس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم جاری کرنے کیلئے وزیرخزانہ کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی قائم کرنے اور ایف بی آر کیلئے 4 ارب جبکہ مردم شماری کیلئے وزارت پلاننگ کو 5 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: داسو حملہ؛ شبے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 2بھائی لاہورسے گرفتار
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 11 ارب 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔