- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ صوبے میں كوالٹی ایجوكیشن كی فراہمی اور اساتذہ كو سہولیات فراہم كرنا موجودہ حكومت كی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے گوادر میں ایس ایس ٹی فورم گوادر كے ڈسٹركٹ كنوینر علی محمد، دلمراد ساجد اور طارق محمود نے ملاقات كی۔ ركن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور ركن صوبائی اسمبلی میر حمل كلمتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان كو ایس ایس ٹی فورم كی ڈیمانڈ فار ایس ایس ٹی، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس ٹی كی گریڈ 18 كی اپ گریڈیشن پیش كی اور كہا كہ سیكنڈری اسكول ٹیچرز 30/ 35 سال ملازمت كرنے كے باوجود ترقی سے محروم ہیں، ایس ایس ٹی 17 گریڈ سے پھر 17 گریڈ میں ترقی پاتا ہے ان رولز میں ترمیم كی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفد كو ہر ممكن تعاون كا یقین دلایا اور كہا كہ بلوچستان میں كوالٹی ایجوكیشن كی فراہمی اور اساتذہ كو سہولیات فراہم كرنا، ان كے مسائل كو حل كرنا موجودہ حكومت كی ترجیحات میں شامل ہے۔
میر عبدالقدس بزنجو نے كہا كہ تعلیم سے قومیں بنتی ہیں اس لیے ہم نے اس شعبے كو ابتدائی دنوں سے ترجیح دی ہے، ہم نے نہ صرف نئے اسكول بنائے ہیں بلكہ اسكولوں كو اپ گریڈ بھی كیا ہے، ان میں بنیادی سہولیات كی فراہمی پر بھی خطیر رقم خرچ كررہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ ہم نے تعلیم كے میدان میں وہ اصلاحات متعارف كرائی ہیں جس كے ثمرات آنے والے وقتوں میں لوگوں كو ملیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایس ایس ٹی ٹیچرز فورم كی كاركردگی كی تعریف كی اور كہا كہ ہم سب كی یہی كوشش ہے كہ ہم اپنے آنے والے وقت اپنے مستقبل كی خاطر محكمہ تعلیم كو توجہ دیں، اس ضمن میں اساتذہ كرام كی بھی ذمہ داری بنتی ہے كہ وہ پوری لگن اور جذبہ حب الوطنی كیساتھ ہمارے شانہ بشانہ كام كریں۔
انہوں نے كہا كہ ہم اساتذہ كرام كو سپورٹ كرتے ہیں، ہم نے ان كے تمام مطالبات پورے كیے ہیں، ان كی اپ گریڈیشن كے لیے اقدامات كیے جارہے ہیں، ہماری كوشش ہے كہ ہم جلد از جلد اساتذہ كی اپ گریڈیشن پالیسی بنائیں اس پر محكمہ تعلیم نے كام شروع كرركھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔