- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
3 لاکھ روپے کے تنازع پر دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی: سندھ پولیس نے شہرقائد کے علاقے گزری میں تین لاکھ روپے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں ایک شخص کے قتل کا واقعہ پیش آیا، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوئی، جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔
ایس ایس پی کلفٹن ابریز علی عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ جس پر تھانہ گزری پولیس نے 12 گھنٹے کے مختصر وقت میں قاتل میں ملوث شخص کو گرفتار کیا، جو مقتول کا دوست ہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شب گزری میں قتل ہونے والے اسماعیل کے قاتل محمد نور کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نور اور اسماعیل میں تین لاکھ روپے کا تنازع چل رہا تھا، مقتول نے رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا جس پر ملزم نے اپنے دوست کے سر پر لوہے کا راڈ مارا ، جس کی نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اور مقتول ایک ہی بنگلے میں ملازمت کرتے تھے، مقتول بنگلے کا مالی جب کہ وہ خود ڈرائیور ہے۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔