- پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
- تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
بالی ووڈ کوریو گرافر نے خودکشی کرلی

ریمو نے سالے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا (فوٹو انسٹاگرام)
ممبئی: بالی ووڈ کے کوریو گرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ کے بھائی جیسن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر جمعرات کے روز خودکشی کی، جس کی تصدیق کوریو گرافر ریمو نے خود بھی کی۔
ریمو ڈی سوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے سالے کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تمھیں وہ سکون مل گیا ہوگا جس کو تم تلاش کرتے تھے‘۔
پولیس کے مطابق جیسن جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری یمنی نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی۔
اوشی وارہ پولیس حکام کے مطابق انہیں دوپہر کے وقت ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار مذکورہ گھر پہنچے تو وہاں ایک شخص پنکھے سے جھولتا ہوا پایا گیا۔
پولیس کے مطابق کمرے سے کوئی تحریر نہیں ملی اور نہ ہی اہل خانہ خودکشی کے حوالے سے کچھ زیادہ جانتے ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ جیسن خود بھی کوریو گرافر تھے جنہوں نے ریمو کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔