انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 جنوری 2022
افغانستان کو 24رنز سے شکست دیدی،اویس علی3وکٹیں اڑانے میں کامیاب
فوٹو : فائل

افغانستان کو 24رنز سے شکست دیدی،اویس علی3وکٹیں اڑانے میں کامیاب فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم پرگروپ ’’سی‘‘ میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،حسیب اللہ خان صرف 2رنز تک محدود رہے،محمد شہزاد نے 43 رنز کا سہارا دیا، عرفان خان 4رنز بنا سکے، کپتان قاسم اکرم38کی اننگز کھیلکر رن آؤٹ ہوئے، عبدالفصیح نے6 چوکوں اور 2 چھکوں سمیت 68 رنز کی اننگز کھیلی، احمد خان نے کھاتہ نہیں کھولا، عباس علی 5رنز بنا سکے،مہران ممتاز 11اور ذیشان ضمیر 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ْ

اختتامی اوورز میں معاذ صداقت کی 37 گیندوں پر 7 چوکوں سمیت 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ٹوٹل 9 وکٹ پر239 تک پہنچانے میں مدد دی، اظہار الحق نے 3جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 9 وکٹ پر 215 رنز تک محدود رہی، اوپنر بلال سعیدی 42 اور اعجاز احمدزئی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،اویس علی3اور قاسم اکرم2 وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے، 24رنز کی فتح پاکستان کا مقدر بنی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے گروپ میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 115کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔