انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک میں مذاکرات ہوں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
طالبان وفد کی اوسلوآمد کا مقصد طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں،ناروے:فوٹو:فائل

طالبان وفد کی اوسلوآمد کا مقصد طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں،ناروے:فوٹو:فائل

اوسلو: انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک کے درمیان اجلاس آئندہ ہفتے ناروے میں ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناروے کے وزارت خارجہ کے مطابق طالبان وفدانسانی حقوق پرمذاکرات کے لئے آئندہ اوسلو آئے گا۔

انسانی حقوق کی صورتحال پرطالبان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اوریورپی یونین کے نمائندوں کے مذاکرات متوقع ہیں۔

ناروے کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان وفد کی ناروے آمد کا مقصد یہ نہیں کہ طالبان کوتسلیم کرلیا گیا ہے لیکن جو لوگ ایک ملک چلا رہے ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

مذاکرات کے لئے طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر اللہ متقی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔