آسٹریلین اوپن، اعصام الحق کو دوسرےراونڈ میں شکست

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 جنوری 2022
اعصام الحق شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہرہوگئے:فوٹو:فائل

اعصام الحق شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہرہوگئے:فوٹو:فائل

 میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو آسٹریلیین اوپن کے دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی الیگزینڈر کا امریکا کے مارکوس اور جنوبی کوریا کے کون سون کے ساتھ مقابلہ تھا۔

اعصام الحق اور الیگزینڈر نے پہلا سیٹ 1-6  جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی  3-6 سے کامیاب رہی۔

تیسرے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7سے مارکوس اور کون سون فاتح رہے۔شکست کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار کا آسٹریلین اوپن میں سفر ختم ہوگیا۔ اس سے پہلےاعصام میلبورن اوپن  کے فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ سڈنی اوپن  کا کوارٹر فائنل ہارے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔