کوئٹہ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو۔  فوٹو:فائل

حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: منگچر کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگچر کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر کوچ اور کار کے مابین پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔