نیویارک میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک،2 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 واشنگٹن: امریکی شہرنیویارک میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے ہارلیم میں پولیس پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپہنچی تھی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی والدہ کے پستول سے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی۔ حملہ آور کی والدہ پولیس کے محکمے میں کام کرتی تھیں۔

فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔