سرگودھا میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 سگی بہنیں اغوا کرلیں

ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی، متاثرہ خاندان


ویب ڈیسک January 22, 2022
ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی، متاثرہ خاندان۔ فوٹو:فائل

نواحی چک 15 جنوبی میں بااثر افراد نے تین بہنوں کو اغوا کر لیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 15 جنوبی میں بااثر افراد نے تین بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا، مغوی لڑکیوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل تینوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور اس میں ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے، لیکن پولیس کی جانب سے تاحال مغویوں کی بازیابی عمل میں نہ لائی جا سکی، جب کہ ملزمان نے پولیس کو بھی مغوی لڑکیاں واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والی تینوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، لڑکیوں میں 12 سالہ شائستہ، 20 سالہ شازیہ اور 22 سالہ سجیلہ شامل ہے، تینوں بہنیں گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ سے غائب ہیں،متاثرہ خاندان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں